ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جاپانی اور امریکی بحری افواج کا مشترکہ جنگی مشقوں کا منصوبہ

جاپانی اور امریکی بحری افواج کا مشترکہ جنگی مشقوں کا منصوبہ

Wed, 12 Apr 2017 22:57:53    S.O. News Service

ٹوکیو،12اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جاپانی بحریہ نے منصوبہ بنایا ہے کہ اْس کے جنگی بحری جہاز بھی امریکی جنگی بیڑے کے ہمراہ جزیرہ نما کوریا کیسمندری علاقے میں جمع ہو کر مشترکہ فوجی قوت کا مظاہرہ کریں گے۔ اس کے علاوہ مشترکہ بحری فوجی مشقوں کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔ ان مشقوں کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ جاپان کی سمندری دفاعی افواج نے امریکی بحری جہازوں کے ہمراہ ہیلی کاپٹروں سے ایک سے دوسری جگہ اترنے کی مشقوں میں بھی حصہ لیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ کئی جاپانی جنگی بحری جہاز بحیرہ مشرقی چین کی طرف بھیج کر امریکا کے کارل ونسن اسٹرائیک گروپ بحری بیڑے کے پہلو میں لنگر انداز کر دیے جائیں گے۔
 


Share: